Wed, September 16, 2026

بھارت کی آبی جارحیت جاری، کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا گیا

بھارت کی آبی جارحیت جاری، کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا گیا

مظفرآباد :  بھارت نے ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے نیلم کا پانی روک لیا ہے۔ کشن گنگا ڈیم سے پانی کی بندش کے باعث آزاد کشمیر کے علاقے آٹھ مقام میں دریا کے بہاؤ میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس سے مقامی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

پولیس اور مقامی انتظامیہ کے مطابق حالیہ دنوں میں دریا کا بہاؤ غیر معمولی حد تک کم ہو گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ حرکت سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو پاکستان کے لیے خطرناک آبی بحران کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ کے واقعے کے بعد، جس میں 26 افراد مارے گئے، بھارت نے ایک بار پھر بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر لگا دیا۔ اگلے ہی روز، یعنی 23 اپریل کو بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے اور پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی۔

ٹیگز: