لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب صرف پاکستان کا دوست نہیں بلکہ ہر مسلمان کے دل میں عزت اور محبت کا خاص مقام رکھتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جب سعودی عرب اپنے قومی دن کی خوشیاں منا رہا ہے تو پاکستان بھی خوشی میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دفاعی معاہدے کے بعد "محافظ الحرمین الشریفین" کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ ان کے بقول، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کی حفاظت کی مضبوط ڈھال ہے۔آخر میں مریم نواز نے سعودی عرب کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی دعائیں بھی کیں۔