Wed, September 16, 2026

آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن صرف شکرگزاری کا نہیں، بلکہ غیرت، جرأت اور قومی اتحاد کی فتح کا دن ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے پاکستان کو دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کی طاقت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا جواب نہ صرف طاقت سے دیا بلکہ حکمت سے بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ افواج پاکستان نے اپنے شاہینوں کی طرح دشمن کے طیارے گرا کر دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان نہ صرف پرامن ہے بلکہ اپنے دفاع میں کبھی بھی کمزوری نہیں دکھائے گا۔ پاکستان کی قیادت مخلص ہے، قوم متحد ہے، اور افواج پاکستان ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور جدید ٹیکنالوجی سے مضبوط کرے گی تاکہ وہ اپنے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ان کا عزم ہے کہ پاکستان کو ایسا مضبوط بنایا جائے گا کہ کوئی بھی دشمن اسے میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہ کر سکے۔

ٹیگز: