نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈس کی ای ڈی کے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ جیکولین نے پہلے دہلی ہائی کورٹ سے بھی یہی درخواست کی تھی جو مسترد ہو گئی تھی، اور اس کے بعد سپریم کورٹ سے بھی مقدمے کی کارروائی روکنے کی درخواست کی، لیکن عدالت نے یہ درخواست منظور نہیں کی۔
یہ کیس سوکیش چندر شیکھر کے ساتھ جڑا ہوا ہے، جن پر بھتہ اور دھوکہ دہی کے الزامات ہیں۔ ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ جیکولین نے اس کیس میں مل کر کام کیا۔
سپریم کورٹ نے جیکولین کو یہ موقع بھی دیا ہے کہ وہ کیس کے اگلے مراحل میں دوبارہ عدالت سے رجوع کر سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ ای ڈی نے اگست 2022 میں سوکیش چندر کے خلاف بھتہ اور دھوکہ دہی کا کیس درج کروایا تھا، جس میں الزام تھا کہ اس نے خود کو مرکزی سیکریٹری قانون ظاہر کر کے ایک تاجر کی بیوی کو فون کیا اور ضمانت کے لیے جھوٹ بول کر پیسے لینے کی پیشکش کی تھی۔