کراچی: کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے کو تفتیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
عدالت نے ایف آئی اے کو تحقیقات مکمل کر کے 3 اپریل تک اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایف آئی اے نے ملزم سے تفتیش کی اجازت کے لیے گزشتہ دو دنوں سے درخواست کی تھی، جس پر عدالت نے فیصلہ صادر کیا۔ تفتیش میں مالیاتی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے دیگر پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔