Wed, September 16, 2026

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، بچوں اور خواتین سمیت 37 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، بچوں اور خواتین سمیت 37 فلسطینی شہید

غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 37 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے خاص طور پر غزہ کے مغربی علاقے میں واقع شاتی پناہ گزین کیمپ پر شدید گولہ باری کی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 65 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور لاکھوں زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں کی وجہ سے دو اہم اسپتال، بچوں کا الرنتیسی اور سینٹ جان آئی اسپتال، بھی مکمل بند ہو گئے ہیں، جس سے وہاں زیر علاج مریضوں کی زندگیوں کو بڑا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

خان یونس کے نصیر میڈیکل کمپلیکس میں غذائی قلت اور طبی سہولیات کی کمی کے باعث ایک اور بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے، جو غزہ میں جاری انسانی بحران کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

غزہ میں حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں، طبی نظام تباہ ہو چکا ہے، لیکن اسرائیل کی فوج حملے بند کرنے کے عالمی مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے اور وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگز: