ماسکو : روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ گزشتہ رات روسی فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کے 75 ڈرون مار گرائے، جو مختلف روسی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ وزارت کے مطابق سب سے زیادہ ڈرون بحیرہ اسود کے اوپر تباہ کیے گئے، جن کی تعداد 36 تھی۔ اس کے علاوہ، 10 ڈرون کریمیا، 9 بریانسک، 7 وورونژ، 4 کراسنودار، اور 3 اسمولینسک ریجن میں تباہ کیے گئے۔
اس کے علاوہ، ماسکو اور بلگوروڈ میں 2-2، جبکہ کالوگا اور ریازان میں ایک ایک ڈرون گرایا گیا۔ وزارت دفاع نے کہا کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے ان حملوں کو بروقت ناکام بنایا اور تمام علاقوں میں سکیورٹی کی صورتحال قابو میں ہے۔