Wed, September 16, 2026

منی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس، محسن نقوی کا کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

منی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس، محسن نقوی کا کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منی لانڈرنگ، حوالہ ہنڈی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اور عوام کو نقصان پہنچانے والے بڑے منی لانڈررز کے خلاف فیصلہ کن ایکشن لیا جائے۔

ایف آئی اے کراچی زون میں منعقدہ اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کو کسی بھی قسم کی رعایت نہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کے نام پر لوٹنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

اجلاس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20 ایجنٹس گرفتار کیے گئے جبکہ 140 ملین روپے مالیت کی نان کسٹم اشیا اور منشیات برآمد کی گئیں۔

محسن نقوی نے جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بھی فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے افسران سے کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی سہولت کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔

ٹیگز: