Wed, September 16, 2026

سندھ پولیس کا کریک ڈاؤن، بغیر نمبر پلیٹس اور بغیرڈرائیونگ لائسنس والی گاڑیوں پر کڑی نگرانی

سندھ پولیس کا کریک ڈاؤن، بغیر نمبر پلیٹس اور بغیرڈرائیونگ لائسنس والی گاڑیوں پر کڑی نگرانی

کراچی: سندھ پولیس نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹس اور ڈرائیونگ لائسنس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی جی سندھ کی ہدایت پر تمام متعلقہ ڈی آئی جیز اور ضلعی افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی فوری نشاندہی کی جائے اور موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے۔

روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی رپورٹ آئی جی پی آپریشنز روم کو بھیجی جائے گی تاکہ پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس اقدام کو ٹریفک قوانین کی تعمیل اور سیکیورٹی کے لیے نہایت ضروری قرار دیا گیا ہے۔

ٹیگز: