Wed, September 16, 2026

پاکستان کی اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت ، عالمی برادری سے فوری کارروائی کی اپیل

پاکستان کی اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت ، عالمی برادری سے فوری کارروائی کی اپیل

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ ان حملوں میں معصوم بچے اور خواتین جاں بحق اور زخمی ہو گئی ہیں، اور یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور امن معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان نے اسرائیلی کارروائیوں کو امن کی کوششوں کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا اور کہا کہ یہ حملے شرم الشیخ میں طے پانے والے امن معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان نے عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف فوری اقدامات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں فوری طور پر رکنی چاہئیں۔

پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ فلسطین کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے اور آزاد، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں ہے۔

پاکستان نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ٹیگز: