Wed, September 16, 2026

چین کی ایران پر حملوں کی سخت مذمت ، فوری روکنے کا مطالبہ

چین کی ایران پر حملوں کی سخت مذمت ، فوری روکنے کا مطالبہ

بیجنگ: چین نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ یہ حملے فوری طور پر بند کیے جائیں۔ وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ یہ جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں ہے۔

چین نے ایران اور خلیجی ممالک کی خود مختاری اور سلامتی کے احترام پر بھی زور دیا اور کہا کہ بڑے ممالک کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ تنازعہ مزید نہ پھیلے۔

اس سے قبل روس نے بھی ایران پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری روک تھام کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگز: