اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ماسکو اور برسلز کے دوروں کو مکمل کرنے کے بعد مدینہ منورہ میں مختصر قیام کیا اور پھر اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں۔ اسحاق ڈار نے 17 سے 19 نومبر تک ماسکو اور 19 سے 21 نومبر تک برسلز کا اہم سفارتی دورہ کیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق، اس دورے کے دوران اسحاق ڈار نے مختلف ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، عالمی تعاون اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔ واپسی پر، انہوں نے مدینہ منورہ میں روزۂ رسول ﷺ پر حاضری دی اور پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے لیے دعا کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار کے یہ دورے پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں میں اہم پیشرفت کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔