جدہ :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار مدینہ منورہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دے کر نوافل ادا کیے اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں حاضری کی سعادت حاصل کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد، سلامتی اور دنیا بھر میں امن کے قیام کے لیے بھی دعا مانگی۔
بعد ازاں اسحاق ڈار جبل اُحد گئے، جہاں انہوں نے حضرت امیر حمزہؓ کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر غزوۂ اُحد کے تمام شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔