Wed, September 16, 2026

گوادر سونے کی چڑیا

 گوادر سونے کی چڑیا

گوادر،پاکستان کا وہ سنہرا دروازہ ہے جسے دنیا معاشی ترقی،تجارت اور خوشحالی کے ایک نئے دور کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ یہ بندرگاہ نہ صرف خطے میں پاکستان کی اہمیت بڑھاتی ہے بلکہ آنے والے وقت میں لاکھوں لوگوں کے لیے روزگار،کاروبار اور سرمایہ کاری کے شاندار مواقع پیدا کرے گی۔گوادر سچ میں سونے کی چڑیا ہے۔ ہم بالکل ریڈ سی کے سامنے بیٹھے ہیں،اور اس حقیقت کو سمجھنا بہت ضروری ہے کہ پاکستان کی معاشی گروتھ میں گوادر کا کردار غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔آج دنیا بھر کے ممالک،خصوصاً گلف کنٹریز اور وہ تمام ریاستیں جو بحرِ عرب سے جڑی ہوئی ہیں،پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔اللہ نے پاکستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے  وہ تمام وسائل جو کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی بنیاد مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
 گوادر پاکستان کی معیشت کو ایک نئی سمت اور مضبوط بنیاد فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان اکنامک موومنٹ ففتھ پلر کا یقین ہے کہ گوادر مستقبل میں پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا۔گوادر آج پاکستان کے معاشی مستقبل کا دروازہ بن چکا ہے۔ اپنی جغرافیائی اہمیت،گہرے سمندر کی بندرگاہ اور عالمی تجارتی راستوں سے قربت کے باعث یہ شہر خطے کا سب سے بڑا تجارتی گیٹ وے بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا دل بھی گوادر ہی ہے،جہاں بننے والا فری زون سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکس مراعات،جدید انفراسٹرکچر اور آسان کاروباری ماحول فراہم کرتا ہے۔ یہ منصوبے صرف عالمی تجارت کو نہیں بلکہ پاکستان کی برآمدات،صنعتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے حجم میں بھی نمایاں اضافہ کریں گے۔ گوادر میں نئے ایئرپورٹ، سڑکوں، توانائی منصوبوں اور شہری سہولیات پر تیزی سے کام جاری ہے،جو مستقبل میں اسے ایک جدید بین الاقوامی شہر میں تبدیل کر دیں گے۔ اس کی لمبی ساحلی پٹی اور نیلگوں پانی سیاحت کے بے شمار مواقع فراہم کرتے ہیں،جو شہر کو خطے کا نیا معاشی اور سیاحتی مرکز بنا سکتے ہیں۔ اس ترقی کا سب سے بڑا فائدہ مقامی لوگوں کو ہوگا،جہاں روزگار،تعلیم،کاروبار اور بہتر معیارِ زندگی کے دروازے کھل رہے ہیں۔ گوادر نہ صرف پاکستان کی معاشی ترقی بلکہ پورے خطے میں تجارتی تعاون اور امن کے فروغ کا اہم ذریعہ بن سکتا ہے۔ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اس عظیم قومی اثاثے کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان کو ایک مضبوط،مستحکم اور خوشحال ملک بنانے میں حصہ ڈالیں۔اگر ہم گوادر کو صحیح ترجیحات کے ساتھ آگے بڑھائیں،تو یہ ہمارا معاشی انجن ثابت ہو سکتا ہے۔وہ قوت جو پاکستان کو ترقی،استحکام اور خوشحالی کی طرف لے جائے گی۔

ٹیگز: