Wed, September 16, 2026

ایران کے ساتھ حتمی سمجھوتے کی راہ ہموار، مذاکرات میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایس پی آر

ایران کے ساتھ حتمی سمجھوتے کی راہ ہموار، مذاکرات میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی :پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ تہران کے دوران خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور حتمی امن معاہدے کے لیے انتہائی اہم اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے فیلڈ مارشل کے دورۂ ایران کی تکمیل پر باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں پائیدار امن اور تعمیری رابطوں کے فروغ کے لیے جاری پاکستانی ثالثی کوششوں کے تحت ایرانی قیادت سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کیے۔ تہران میں گزرے آخری چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی ان ملاقاتوں کے نتیجے میں حتمی مفاہمت اور مستقل سمجھوتے کے لیے انتہائی حوصلہ افزا نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں 8 اپریل 2026 کی جنگ بندی کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال پر مشاورت کی گئی اور امن و استحکام کے لیے مذاکراتی عمل کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ایرانی قیادت نے علاقائی مسائل کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کا اعتراف کرتے ہوئے اسے زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔

ٹیگز: