اسلام آباد:حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک بار پھر بڑا ریلیف دے دیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یکمشت بھاری کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
حکومتی فیصلے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 78 پیسے فی لیٹر سطح پر آ گئی ہے۔یاد رہے کہ حکومت نے پچھلے جمعے کو بھی عوامی ریلیف کے تحت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5، 5 روپے کی کمی کی تھی۔ مسلسل دوسرے ہفتے قیمتوں میں کمی کے اس فیصلے کو عوامی اور کاروباری حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔