Wed, September 16, 2026

لاہور قلندرز کا بڑا اسکور، اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کے لیے 203 رنز کا چیلنج

لاہور قلندرز کا بڑا اسکور، اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کے لیے 203 رنز کا چیلنج

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوسرے کوالیفائر میں لاہور قلندرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 203 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس اہم میچ میں قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔

لاہور کی اننگز میں کشال پریرا نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 61 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ محمد نعیم نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ عبداللہ شفیق نے 25 رنز کا تعاون دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹمل ملز سب سے مؤثر باؤلر ثابت ہوئے، جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سلمان ارشاد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کو اہم کامیابیاں دلائیں۔

اب اسلام آباد یونائیٹڈ کے سامنے فائنل میں رسائی کے لیے 203 رنز کا سخت ہدف ہے، جو میچ کو مزید سنسنی خیز اور دلچسپ بنا رہا ہے۔

ٹیگز: