Wed, September 16, 2026

وحہ معاہدہ ناکام: طالبان کی وعدہ خلافیوں نے افغانستان کو خطے کا بارود خانہ بنا دیا، فیئر آبزرور کی رپورٹ

وحہ معاہدہ ناکام: طالبان کی وعدہ خلافیوں نے افغانستان کو خطے کا بارود خانہ بنا دیا، فیئر آبزرور کی رپورٹ

واشنگٹن/کابل: عالمی تھنک ٹینک 'فیئر آبزرور' نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دوحہ معاہدے کے بعد طالبان کی مسلسل خلاف ورزیوں اور جارحانہ پالیسیوں نے افغانستان کو ایک بار پھر عالمی اور علاقائی امن کے لیے ایک بڑے خطرے میں بدل دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، امن کی کوششیں محض کاغذ تک محدود رہیں جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس نکلے۔
رپورٹ میں سابق امریکی مندوب زلمے خلیل زاد کی حکمت عملی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی سفارتی کوششیں زمینی حقائق سے کوسوں دور تھیں۔ واشنگٹن نے جس پرامن سیاسی منتقلی کا خواب دیکھا تھا، وہ طالبان کی "طاقت کے ذریعے قبضے" کی پالیسی کے باعث چکنا چور ہو گیا۔
معاہدے کی سب سے متنازع شق، یعنی طالبان قیدیوں کی رہائی، افغانستان کے لیے وبالِ جان بن گئی۔ رپورٹ کے مطابق     رہا کیے گئے ہزاروں جنگجوؤں نے پرامن شہری بننے کے بجائے فوری طور پر دوبارہ عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کی۔    ان تربیت یافتہ جنگجوؤں کی واپسی نے کابل کی منتخب حکومت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ طالبان نے افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کا جو وعدہ کیا تھا، وہ مکمل طور پر جھوٹا ثابت ہوا۔ انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے کوئی بھی ٹھوس پیش رفت نہیں دیکھی گئی، جس کے باعث پڑوسی ممالک اور خطے کے لیے خطرات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگز: