Wed, September 16, 2026

ایران کا ’آپریشن وعدہ صادق 4‘: خطے میں امریکی و اسرائیلی فوجی مراکز پر کاری ضرب کا دعویٰ

ایران کا ’آپریشن وعدہ صادق 4‘: خطے میں امریکی و اسرائیلی فوجی مراکز پر کاری ضرب کا دعویٰ

تہران: مشرقِ وسطیٰ میں جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے 87 ویں لہر کے تحت امریکی اور اسرائیلی فوجی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے، جس میں مبینہ طور پر سینکڑوں اعلیٰ افسران کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کے مطابق، انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی اس کارروائی میں امریکی اور صہیونی کمانڈرز کے چار کلیدی مراکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان مراکز میں حملے کے وقت 200 سے زائد امریکی کمانڈرز اور افسران موجود تھے، جو ان مراکز کی تباہی کے نتیجے میں نشانہ بنے۔ امریکی و اسرائیلی اڈوں کو چار مرحلوں میں جدید ترین میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، جس سے ان کے دفاتر اور حساس تنصیبات زمین بوس ہو گئیں۔

ٹیگز: