Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح قابل تجدید توانائی کا فروغ ہے اور سولرآئزیشن پالیسی کے بارے میں عوام میں موجود ابہامات کو درست معلومات اور اعدادوشمار کے ذریعے دور کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے جینریشن کمپنیوں کے خاتمے کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

مزید برآں، وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کے ذریعے عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

آخر میں وزیراعظم نے توانائی کے شعبے کی بہتر حکمت عملی کے لیے پاور ڈویژن، آبی وسائل ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت بھی کی۔

ٹیگز: