Wed, September 16, 2026

 ایران مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹے گا، آبنائے ہرمز میں رابطہ نظام پر اتفاق؛باقر قالیباف

 ایران مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹے گا، آبنائے ہرمز میں رابطہ نظام پر اتفاق؛باقر قالیباف

تہران: ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل جاری رہے گا اور مقررہ اہداف کے حصول تک اسے ترک نہیں کیا جائے گا۔

باقر قالیباف کے مطابق 12 ارب ڈالر کے ایرانی منجمد اثاثوں کے اجرا سے متعلق دستخطی معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کے لیے رابطہ نظام قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کا مقصد آبنائے ہرمز میں کسی بھی ممکنہ کشیدگی سے بچنا اور بحری سرگرمیوں میں بہتر رابطہ کاری کو یقینی بنانا ہے۔

ایرانی چیف مذاکرات کار نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے ذریعے لبنان کے مسئلے سمیت دیگر علاقائی معاملات کو حتمی حل تک پہنچایا جا سکے گا۔

دوسری جانب محمد باقر قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سوئٹزرلینڈ کے دورے کے بعد عمان پہنچ گئے ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان روابط اور علاقائی ام

ٹیگز: