Wed, September 16, 2026

ایران، امریکا معاہدے کے اثرات، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نیچے آ گئیں

ایران، امریکا معاہدے کے اثرات، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نیچے آ گئیں

نیویارک: ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے سے متعلق پیش رفت کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے تیل کی رسد میں اضافے کی توقعات کے باعث قیمتوں پر دباؤ بڑھ گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ  خام تیل تقریباً 7 فیصد کمی کے بعد 80.50 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت گھٹ کر 83.20 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

ادھر متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی۔ 7.48 ڈالر فی بیرل کی گراوٹ کے بعد مربن خام تیل 76.81 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوتا رہا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مفاہمت سے عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی بڑھنے کی توقع پیدا ہوئی ہے، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا۔

ٹیگز: