Wed, September 16, 2026

ایران نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں گونج اٹھیں

ایران نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں گونج اٹھیں

دوحہ :دوحہ اور بغداد: بین الاقوامی ذرائع کے مطابق ایران نے قطر اور عراق میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں، جس کے باعث قطر کے دارالحکومت دوحہ میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی طرف سے قطر کی جانب چھ بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ قطر میں واقع العدید ایئربیس مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کا سب سے بڑا اڈہ ہے۔

عراق کے عین السد ایئربیس پر فضائی دفاعی نظام کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا ہے، جبکہ وہاں تعینات فوجیوں کو حفاظتی بنکروں میں پناہ لینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے ان حملوں کو "آپریشن بشارت فتح" کا نام دیا ہے۔

 
 

ٹیگز: