Wed, September 16, 2026

نئے سپریم لیڈر کے اعلان کے بعد ایران پر امریکی و اسرائیلی فضائی حملے، شہروں میں دھماکوں کی گونج

 نئے سپریم لیڈر کے اعلان کے بعد ایران پر امریکی و اسرائیلی فضائی حملے، شہروں میں دھماکوں کی گونج

تہران: نئے سپریم لیڈر کے اعلان کے بعد امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے ایران کے مختلف شہروں پر بمباری کی۔ تہران، اصفہان، تبریز اور کارگ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور دفاتر کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے۔

خصوصاً اصفہان میں گورنر کا دفتر، قدیم شاہی محل اور بعض مقامات جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہیں، نشانہ بنے۔ دھماکے ایران کی نیوکلیئر سائٹس کے قریب بھی ہوئے۔

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران میں افزودہ یورینیم کے ذخائر محفوظ ہیں، جبکہ ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب نے مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی فوج نے کہا کہ وہ ایک ٹن سے کم وزن والے میزائل نہیں داغے گی، تاہم ایران کی جانب سے اسرائیل پر کچھ جوابی میزائل داغے گئے ہیں۔

ٹیگز: