Wed, September 16, 2026

ٹرمپ کی ایران سے نظام تبدیلی کی اپیل، عالمی تناؤ میں اضافہ

ٹرمپ کی ایران سے نظام تبدیلی کی اپیل، عالمی تناؤ میں اضافہ

واشنگٹن : امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی ایک نئے سنگین مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا کھلا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اگر ایرانی حکومت ملک کو عظیم بنانے میں ناکام ہو چکی ہے تو پھر نظام کی تبدیلی کیوں نہ ہو؟"

صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’رجیم چینج‘ کی اصطلاح کو اگرچہ سیاسی طور پر حساس سمجھا جاتا ہے، لیکن ایران میں جو ہو رہا ہے، وہ عوام کے مفاد کے خلاف ہے۔

صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی تین بڑی جوہری تنصیبات پر مہلک حملے کیے گئے ہیں، جنہیں "آپریشن مڈ نائٹ ہیمر" کا نام دیا گیا۔ پینٹاگون میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور یہ حملے امریکہ کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری تھے۔

ٹیگز: