واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے تیار ہے، تاہم ایران کو بھی واضح فیصلہ کرنا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران ماضی میں معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے، اگر اس بار بھی معاہدہ نہ ہوا تو اس کے نتائج ایران کے لیے زیادہ نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کے راستے پر یقین رکھتا ہے اور امید ہے کہ ایران آنے والے دنوں میں معاہدے کے لیے آمادہ ہوجائے گا۔
مارکو روبیو نے کہا کہ حوثیوں کو اس معاملے سے دور رہنا چاہیے، جبکہ سعودی عرب امریکا کا اہم اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔
انہوں نے جوہری معاہدے سے متعلق کہا کہ اس کی تفصیلات جلد سامنے آجائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کے سمندری راستوں میں چین کی بڑھتی ہوئی مداخلت تشویش کا باعث ہے