نئی دہلی: بھارت کے مختلف شہروں میں تعلیمی نظام سے متعلق مسائل، مبینہ پیپر لیکس اور بے ضابطگیوں کے خلاف نوجوانوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق دہلی سے شروع ہونے والے مظاہرے دیگر بھارتی ریاستوں تک پھیل گئے ہیں، جہاں طلبہ اور نوجوان اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت یقینی بنائی جائے اور پیپر لیکس سمیت دیگر مسائل کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
احتجاج کے دوران بعض مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جبکہ نوجوانوں نے اپنے مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔