Wed, September 16, 2026

کریک ڈاؤن یا بحران؟ لاس اینجلس میں تارکین وطن کے خلاف کارروائی، احتجاج شدت اختیار کر گیا

کریک ڈاؤن یا بحران؟ لاس اینجلس میں تارکین وطن کے خلاف کارروائی، احتجاج شدت اختیار کر گیا

لاس اینجلس: امریکہ میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف سخت حکومتی اقدامات نے انسانی حقوق کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔ لاس اینجلس میں جاری مظاہرے اس وقت پرتشدد رخ اختیار کر گئے جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے آنسو گیس فائر کی اور کئی افراد کو گرفتار کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے تھے۔

صدر ٹرمپ کی ہدایت پر 2 ہزار نیشنل گارڈز کو لاس اینجلس میں تعینات کر دیا گیا ہے، جس پر شہری حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

ٹیگز: