Wed, September 16, 2026

اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، عمان اور نیوزی لینڈ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، عمان اور نیوزی لینڈ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق

منیلا: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منیلا میں عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح کے دوروں اور باقاعدہ رابطوں میں اضافے پر اتفاق کیا، جبکہ تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری برادریوں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

اسحاق ڈار نے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے کھیلوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ٹیگز: