Wed, September 16, 2026

حکومت کی مہنگائی بڑھانے کی نئی تیاری، پیٹرولیم لیوی میں ممکنہ اضافہ

حکومت کی مہنگائی بڑھانے کی نئی تیاری، پیٹرولیم لیوی میں ممکنہ اضافہ

اسلام آباد :حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں 3 سے 10 روپے فی لیٹر اضافے پر غور عوام کے لیے ایک اور بوجھ کا باعث بن سکتا ہے۔ موجودہ معاشی صورتحال میں ایسے فیصلے نہ صرف مہنگائی کو مزید بڑھائیں گے بلکہ عوام کی روزمرہ زندگی کو بھی شدید متاثر کریں گے۔

یہ فیصلہ گیس سیکٹر کے مالی بحران، 2800 ارب روپے کے گردشی قرضے، اور آئی ایم ایف کے سخت مطالبات کے تناظر میں لیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ اور توانائی کا مشترکہ اجلاس جلد متوقع ہے، جس میں فائنل فیصلے ہوں گے۔

ٹیگز: