Wed, September 16, 2026

آئی ایم ایف مشن کا دورہ مکمل: پیٹرولیم لیوی 18 فیصد بڑھانے کی سفارش، سال میں دو بار بجلی و گیس مہنگی کرنے پر اصرار

آئی ایم ایف مشن کا دورہ مکمل: پیٹرولیم لیوی 18 فیصد بڑھانے کی سفارش، سال میں دو بار بجلی و گیس مہنگی کرنے پر اصرار

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے پاکستان کا دورہ مکمل کر لیا ہے، جس کے دوران مالی سال 2027 کے بجٹ کے خدوخال اور مالیاتی پالیسیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی کے ہدف میں 18 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے، جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں سال میں دو مرتبہ اضافے کی کڑی شرط پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے اعلامیے کے مطابق، مالی سال 2027 کے بجٹ سے متعلق تکنیکی بات چیت کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔ مذاکرات کے دوران اسٹیٹ بینک نے عالمی ادارے کو مہنگائی کی شرح کو قابو میں رکھنے کی یقین دہانی کروائی، جبکہ پاکستانی حکام کی جانب سے نئے مالی سال میں جی ڈی پی کے 2 فیصد کے بنیادی اضافی (Primary Surplus) ہدف کو ہر صورت حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

ٹیگز: