Wed, September 16, 2026

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 15 کھلاڑیوں کا اعلان

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 15 کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ کے خلاف اگست کے شروع میں ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ جاری کر دیا ہے۔ یہ سیریز 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی۔

فاطمہ ثنا اس سیریز میں ٹیم کی کپتان ہوں گی۔ پاکستان ویمن ٹیم آئرلینڈ روانہ ہونے سے پہلے کراچی میں پری سیریز کیمپ میں بھی حصہ لے گی تاکہ مکمل تیاری ہو سکے۔

اس 15 رکنی اسکواڈ میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزا، مونیبہ علی، نجیحہ علوی، نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔ یہ کھلاڑی ویمنز سکلز کیمپ میں موجود 24 کھلاڑیوں میں سے نیشنل سلیکشن کمیٹی نے منتخب کیے ہیں۔

ٹیگز: