Wed, September 16, 2026

جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 16 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی

جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 16 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی

سینچورین : جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو 16 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

سینچورین میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بنائے۔ اینی ڈارکسن نے 90 اور تزمین برٹز نے 77 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال، فاطمہ ثناء اور عروب شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی ٹیم نے ہدف کا تعاقب کیا لیکن پوری ٹیم 345 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اسے 16 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی طرف سے عائشہ ظفر 77 اور صدف شمس 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، تاہم وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔یہ جنوبی افریقہ ویمن کی سیریز میں دوسری فتح تھی، اور وہ اب 0-2 کی ناقابل شکست برتری کے ساتھ سیریز جیتنے کے قریب ہیں۔

ٹیگز: