لاہور :تھائی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے اور آج پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف وارم اپ میچ کھیل کر اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ یہ میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی تیاری اس ٹورنامنٹ کے لیے بہت اچھی ہے اور ٹیم بہت پراعتماد ہے۔