Wed, September 16, 2026

ٹک ٹاک نے امریکی صارفین کے ڈیٹا تحفظ کے لیے جوائنٹ وینچر معاہدہ مکمل کر لیا

ٹک ٹاک نے امریکی صارفین کے ڈیٹا تحفظ کے لیے جوائنٹ وینچر معاہدہ مکمل کر لیا

کیلیفورنیا:چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے اپنے ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے لیے امریکی صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے اور ممکنہ پابندیوں سے بچنے کے لیے جوائنٹ وینچر معاہدہ حتمی کر لیا ہے۔

نئے وینچر میں امریکی اور عالمی سرمایہ کاروں کا 80.1 فیصد حصہ ہوگا، جبکہ بائٹ ڈانس 19.9 فیصد کی ملکیت رکھے گی۔ اہم سرمایہ کاروں میں اوریکل، سلور لیک اور ابوظہبی کی کمپنی ایم جی ایکس شامل ہیں، ہر ایک کا حصہ 15 فیصد ہوگا۔

معاہدے کے تحت وینچر ٹک ٹاک کے بیک اینڈ آپریشنز سنبھالے گا، جبکہ بائٹ ڈانس ایپ کی آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں جیسے ای کامرس اور اشتہارات پر کنٹرول رکھے گی۔ امریکی صارفین کے ڈیٹا اور الگورتھم کو اوریکل کے کلاؤڈ سسٹم میں محفوظ کیا جائے گا اور الگورتھم کی تربیت، جانچ اور اپ ڈیٹ بھی وینچر کرے گا۔

سابق ٹک ٹاک یو ایس ڈی ایس کے عہدیداران ایڈم پریسر اور ول فیریل نئے وینچر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف سیکیورٹی آفیسر مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ ٹک ٹاک کے CEO شاؤ چیؤ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔

یہ اقدام ٹک ٹاک کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، کیونکہ کمپنی کئی سالوں سے امریکی حکومت کے دباؤ اور قانونی چیلنجز کا سامنا کر رہی تھی۔

ٹیگز: