لاہور :لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار مگر سرد ہو گیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔ بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
بارش کے باعث شہر میں دھند چھٹ گئی ہے جبکہ فضائی آلودگی میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے شہریوں نے قدرے سکھ کا سانس لیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سرد موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خصوصاً بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔