اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان بھی ہے۔
مری، گلیات اور گرد و نواح میں شدید سردی کا امکان ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور گجرات میں دھند اور اسموگ کی توقع ہے۔
جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، خانپور، کوٹ ادو، بہاولپور، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، لاڑکانہ، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند متوقع ہے۔
چترال، دیر، کوہستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ آزادکشمیر میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہے گا۔