Wed, September 16, 2026

لاہور میں سموگ اور دھند چھا گئی، بارش نہ ہونے سے فضائی آلودگی مزید بڑھنے کا خدشہ

لاہور میں سموگ اور دھند چھا گئی، بارش نہ ہونے سے فضائی آلودگی مزید بڑھنے کا خدشہ

لاہور: شہر میں سردی بڑھنے کے ساتھ سموگ اور دھند کی صورتحال مزید خراب ہوتی جا رہی ہے۔ فضائی آلودگی کی بلند سطح کے باعث لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر رہا، جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس خطرے کی حد عبور کیے ہوئے ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔ دھند کے باعث صبح کے وقت حدِ نگاہ میں کمی اور ٹریفک کی رفتار متاثر ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

صحت حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں اور بچوں و بزرگوں کو غیر ضروری طور پر باہر جانے سے روکیں۔

ٹیگز: