Wed, September 16, 2026

نیویارک میں برفباری کے باعث سکول بند، سفر پر پابندیاں لگائی گئیں

نیویارک میں برفباری کے باعث سکول بند، سفر پر پابندیاں لگائی گئیں

نیویارک : نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے شہر میں ممکنہ برفباری کے پیش نظر تمام سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، نیو یارک سٹی میں مکمل ٹریول بین نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت رات 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک غیر ضروری سفر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ شہر میں 18 سے 24 انچ تک برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں یہ 28 انچ تک ہو سکتی ہے۔

دوسری طرف، امریکا بھر میں برفانی طوفان کی وجہ سے 11 ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور کئی پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔ جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر 42 فیصد روانہ ہونے والی اور 63 فیصد آنے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے نیویارک کے ایئرپورٹس پر گراؤنڈ سٹاپ کی وارننگ جاری کر دی ہے، اور نیشنل ویدر سروس نے اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک مزید برفباری اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔

ٹیگز: