Wed, September 16, 2026

اگر بھارت نے پابندی لگائی، تو پاکستان میں بھی بھارتی گانے بند ہونے چاہئیں: ساحر علی بگا

 اگر بھارت نے پابندی لگائی، تو پاکستان میں بھی بھارتی گانے بند ہونے چاہئیں: ساحر علی بگا

کراچی: مشہور گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی کی نشر و اشاعت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں معمولی تنازعات پر بھارت ہمیشہ پابندیاں لگاتا ہے۔ مثال کے طور پر، ہمارے گانے بھارت میں اسپوٹی فائی پر بند ہیں، جبکہ پاکستان میں بھارتی گانے بلا روک ٹوک چل رہے ہیں۔

ساحر علی بگا نے کہا کہ اگر پاکستان کی موسیقی پر بھارت پابندی لگا سکتا ہے تو پاکستان میں بھی بھارتی گانوں پر پابندی ہونی چاہیے تاکہ ملکی میوزک انڈسٹری کی قدر اور وقعت برقرار رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ پابندی کی شروعات بھارت نے کی، اس لیے عوام اور حکومت کو اپنے فنکاروں کے ساتھ یکجہتی دکھانی چاہیے۔

ٹیگز: