Wed, September 16, 2026

ایران نے یورپی یونین کی بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

ایران نے یورپی یونین کی بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

تہران : ایران نے یورپی یونین کے رکن ممالک کی بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ یورپی یونین کے اس حالیہ اقدام کا جواب ہے جس میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

وزارتِ خارجہ نے اس فیصلے کو غیر قانونی اور نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے۔ ایران نے اس اقدام کو یورپی یونین کے فیصلے کے ردعمل کے طور پر بیان کیا ہے۔

ٹیگز: