Wed, September 16, 2026

یورپی یونین، جرمنی اور ترکی نے اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کر دیا

یورپی یونین، جرمنی اور ترکی نے اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کر دیا

برسلز : یورپی یونین، جرمنی اور ترک وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے نئی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دے کر فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حال ہی میں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹرچ نے مشرقی یروشلم کو مغربی کنارے سے الگ کرنے کی منظوری دی ہے، جس کا مقصد فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو ختم کرنا بتایا جا رہا ہے۔

اس فیصلے کے بعد یورپی یونین، جرمنی اور ترکی سمیت کئی ممالک نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ اس منصوبے کو فوراً بند کرے۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہ آبادکاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس سے دو ریاستوں کے حل کے امکانات کمزور ہوں گے۔

جرمنی نے بھی مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر روکنے پر زور دیا ہے۔

ترکی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے اور صرف ایک آزاد فلسطینی ریاست ہی خطے میں دیرپا امن لا سکتی ہے۔

ٹیگز: