Wed, September 16, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم سپر 8 کے میچز کے لیے کینڈی پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم سپر 8 کے میچز کے لیے کینڈی پہنچ گئی

کینڈی : پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے اگلے دو میچز کھیلنے کے لیے کولمبو سے کینڈی پہنچ چکی ہے۔ قومی ٹیم آج پالی کیلے سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کرے گی تاکہ انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف اپنے میچز کے لیے تیاری کر سکے۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، جبکہ 28 فروری کو سری لنکا کے خلاف مقابلہ ہوگا۔ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے تھا، جو بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

ٹیگز: