لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے دبئی سے روانہ ہو گئی ہے، جہاں وہ پانچ ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز کی سیریز میں شرکت کرے گی۔ ٹی 20 ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جب کہ ون ڈے ٹیم کی قیادت محمد رضوان کے ہاتھ میں ہو گی۔
ٹی 20 اسکواڈ میں سلمان علی آغا، شاداب خان، عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان نیازی، جہانداد، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان شامل ہیں۔
ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابراعظم، فہیم اشرف، امام الحق، عرفان نیازی، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر ہیں۔
سیریز کا آغاز 16 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں پہلے ٹی 20 میچ سے ہو گا، اس کے بعد باقی میچز کی تاریخیں درج ذیل ہیں: دوسرا 18 مارچ کو ڈنڈن، تیسرا 21 مارچ کو آکلینڈ، چوتھا 23 مارچ کو تاورانگا اور پانچواں اور آخری میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔