Wed, September 16, 2026

کراچی سمیت تمام ایئرپورٹس پر آف لوڈنگ شکایات کے لیے آئی سی-4 سسٹم فعال

کراچی سمیت تمام ایئرپورٹس پر آف لوڈنگ شکایات کے لیے آئی سی-4 سسٹم فعال

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی سمیت ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو آئی سی-4 نظام سے منسلک کر دیا ہے، جس کے بعد مسافر امیگریشن اور آف لوڈنگ سے متعلق شکایات کا اندراج فوری طور پر کرا سکیں گے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام ایئرپورٹس پر عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ شہری شکایات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1991 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی امیگریشن سے متعلق شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔

ٹیگز: