Wed, September 16, 2026

گوگل کروم میں نئی اپ ڈیٹ، ویڈیو اور آڈیو کے لیے لیزی لوڈنگ فیچر شامل

گوگل کروم میں نئی اپ ڈیٹ، ویڈیو اور آڈیو کے لیے لیزی لوڈنگ فیچر شامل

کیلیفورنیا: گوگل اپنے مشہور ویب براؤزر کروم میں ایک اہم اپ ڈیٹ متعارف کرانے والا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کروم کا نیا ورژن 148 ممکنہ طور پر اپریل کے وسط تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

نئے اپ ڈیٹ کے بعد ویب براؤزنگ کا تجربہ زیادہ تیز اور ہموار ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گوگل کروم میں ویڈیوز اور آڈیوز کے لیے لیزی لوڈنگ کی سہولت کو آزمایا جا رہا ہے۔

اگر آپ لیزی لوڈنگ کے بارے میں نہیں جانتے، تو یہ فیچر غیر ضروری یا آف اسکرین مواد کو دیر سے لوڈ کرتا ہے، جس سے ویب پیج کی کھلنے کی رفتار میں اضافہ اور ڈیٹا کی بچت ہوتی ہے۔

مثال کے طور پر، جب آپ کسی ایسی ویب سائٹ کھولتے ہیں جہاں تصاویر کی تعداد زیادہ ہو، تو عام طور پر پیج کے تمام عناصر پہلے لوڈ ہوتے ہیں۔ لیزی لوڈنگ کی بدولت صرف وہ مواد لوڈ ہوتا ہے جو صارف اس وقت دیکھ رہا ہو، اور باقی مواد تب تک لوڈ نہیں ہوتا جب تک آپ اس حصے تک اسکرول نہ کریں۔ اس سے پیج تیزی سے کھلتا ہے اور براؤزنگ کا عمل ہموار رہتا ہے۔

فی الحال کروم میں یہ فیچر صرف تصاویر کے لیے دستیاب ہے، لیکن اب اسے ویڈیوز اور آڈیوز تک بڑھایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اپ ڈیٹ ڈیسک ٹاپ، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس سبھی پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگی۔

ٹیگز: