Wed, September 16, 2026

 پوٹھوہار میں بارش کا نیا سسٹم فعال، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

 پوٹھوہار میں بارش کا نیا سسٹم فعال، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد: اسلام آباد، راولپنڈی اور خطہ پوٹھوہار میں بارش برسانے والا نیا سسٹم فعال ہوگیا، جڑواں شہروں، اٹک اور چکوال میں شام تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

موسمی سسٹم کے باعث جہلم، مری، گلیات، نوشہرہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم 100 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 78 فیصد بھر چکا ہے۔ دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ فی الحال معمول کے مطابق ہے۔

ٹیگز: