Wed, September 16, 2026

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی

کراچی :پاکستان میں سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 8,500 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 470,862 روپے تک پہنچ گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی پہلی بار 4 لاکھ 3,688 روپے تک جا پہنچی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 85 ڈالر بڑھ کر 4,485 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ گزشتہ دو دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 14,700 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ چاندی کی قیمتیں اس دوران مستحکم رہیں، فی تولہ چاندی 7,205 روپے اور فی 10 گرام 6,177 روپے پر برقرار ہیں۔

ٹیگز: