Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ سونا 3.61 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ سونا 3.61 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا

کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافے کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر نظر آنے لگے ہیں، جہاں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 36 ڈالر مہنگا ہو کر 3387 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ عالمی قیمتوں میں اس اضافے کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3600 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح، دس گرام سونا 3087 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے میں دستیاب ہے۔

تاجروں اور معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال، افراطِ زر اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی سونے کی قیمتوں کو متاثر کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سونے کی بڑھتی قیمتیں نہ صرف زیورات کے خریداروں کے لیے باعثِ تشویش ہیں بلکہ سرمایہ کاروں کے رجحانات پر بھی اثر ڈال رہی ہیں۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں خریداروں کی آمد میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل اضافہ خرید و فروخت کے رجحان کو متاثر کر رہا ہے۔

ٹیگز: