میلبرن: کرکٹ آسٹریلیا نے 26 دسمبر سے شروع ہونے والے ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ اس بار کپتان پیٹ کمنز کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے اور سٹیو سمتھ کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اس سکواڈ میں جھے رچرڈسن کو بھی شامل کیا گیا ہے، جب کہ نیتھن لائن ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ نیتھن لائن کی سرجری متوقع ہے، اور وہ طویل عرصے تک کرکٹ ایکشن سے دور رہیں گے۔ اسی طرح ٹوڈ مرفی کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
آسٹریلوی سکواڈ میں سکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، برینڈن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، مائیکل نیسر، مچل سٹارک، جیک ویدرالٹ اور بیو ویبسٹر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت پانچ میچز کی اس سیریز میں آسٹریلیا کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور اب انہیں سیریز جیتنے کے لیے صرف ایک اور میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔